شیخ الکلینی سروس کمپلیکس کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے مہم کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شیخ الکلینی سروس کمپلیکس کےعملے نے کمپلیکس کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔
مرمت، بحالی اور ترقی کے ان کاموں کا مقصد زائرین امام حسین علیہ السلام خصوصا زیارت اربعین کے دوران کربلا پیدل آنے والے لاکھوں افراد کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف تقاریب، سیمینارز، کانفرنسز اور کلچرل و ریسرچ سیشنز کے انعقاد کے لئے مناسب جگہ اور سہولیات کی فراہمی ہے۔
شیخ الکلینی سروس کمپلیکس کے انچارج علی مہدی الصافی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ویسے تو کمپلیکس میں سال بھر دیکھ بھال اور ترقیاتی کام جاری رہتے ہیں۔ ہمارا عملہ اس وقت کمپلیکس کی ترقی و بحالی کے لئے درج ذیل کام کر رہا ہے۔
کمپلیکس کے انتظامی و خدماتی حصوں کی مرمت اور تزئین و آرائش۔
بجلی کے آلات ، دیگر اشیاء اور سسٹمز کی مرمت اور دیکھ بھال۔
کمپلیکس کے اگلے حصے کی تزئین و آرائش۔
انھوں نے مزید کہا: "کمپلیکس کے زرعی یونٹ نے کمپلیکس میں موجود درختوں اور گلابوں کی دیکھ بھال کے علاوہ نئے پودے لگانا شروع کر دیے ہیں، اور شجر کاری کے لئے نئے پودے کمپلیکس کی نرسری سے حاصل کئے گئے ہیں۔ "
انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا : "اگلے مرحلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کمپلیکس کے مرکزی دروازے کی دیکھ بھال اور تزیئن و آرائش کے لئے کام کرے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: