العمید یونیورسٹی سائنسی مضامین کے معیار کے اشاریہ (Nature Index) میں ملکی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ العمید یونیورسٹی سائنسی مضامین کے معیار کے اشاریہ (نیچر انڈیکس) میں چوتھے نمبر پر ہے۔ العمید یونیورسٹی کو یہ کامیابی عراق میں اگست 2020 سے 31 جولائی 2021 تک شائع ہونے والے معیاری علمی و سائنسی مضامین کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔

العمید یونیورسٹی کے صدر موید الغزالی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ نیچر انڈیکس ان اہم اشاریوں میں سے ایک ہے جو بہترین سائنسی مضامین کی اشاعت کو قبول کرتا ہے۔ یہ محققین اور اداروں کے درمیان رابطے کا ڈیٹا بیس بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رینک حاصل کرنا بین الاقوامی سطح پر اشاعت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے دی جانے والی توجہ کی عکاسی کرتا ہے اور یہ اس شعبے میں العمید یونیورسٹی کے سائنسی طریقہ کار کے معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی اپنے بورڈ ممبران اور محققین کو مسلسل تعاون اور سائنسی کورسز اور ورکشاپس کے قیام کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اعلی درجے کے علمی مضامین کی اشاعت کے لیے کوشش کرتی ہے تاکہ محققین کو درست بین الاقوامی سائنسی اشاعت کے طریقہ کار سے آشنا کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: