بینائی سے محروم خواتین کے لیےعراق میں اپنی نوعیت کا پہلا حفظ قرآن مقابلہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ ام البنین(س) ورچوئل یونیورسٹی کے شعبہ علوم القرآن کی جانب سے بینائی سے محروم خواتین کے لیے(ذوات الهمم) کے عنوان سے حفظ قرآن کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جو کہ عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ ہے۔

مذکورہ شعبے کے سربراہ پروفیسر علي البياتي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا اور خصوصی طور پر بینائی سے محروم خواتین کے لیے ترتیب دیا گیا تھا جس کی نگرانی ایک خصوصی کمیٹی کررہی تھی۔ اس مقابلے میں عراق کے مختلف گورنریٹس سے بینائی سے محروم خواتین کے ایک گروپ نے حصہ لیا۔
یہ مقابلہ سافٹ ویئر پروگرام (گوگل میٹ) کے ذریعے قرآن مرکز اور حفظ یونٹ کے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی جیوری کمیٹی کینگ منعقد کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ مقابلے کے نتائج درج ذیل ہیں:
پہلی پوزیشن: رقيّة أديب/ بغداد.
دوسری پوزیشن: آية عماد/ ديالہ
تیسری پوزیشن: آيات ضياء/ بغداد.
چوتھی پوزیشن: فاطمہ محمد/بصرہ۔
پانچویپوزیشن: حنان مفتی/بصرہ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ام البنین(س) ورچوئل یونیورسٹی کے شعبہ علوم القرآن کی جانب سے معقد کئے جانے والا یہ دوسرا حفظ قرآن مقابلہ ہے جس کا مقصد قرآنی تعلیمات کا فروغ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: