روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور سسٹمز کے مطابق اپ گریڈ یشن

سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اولین ترجیح ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زائرین اور عملے کی تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے روضہ مبارک ہر ممکن انسانی، مادی اور سائنسی وسائل کا استعمال کررہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عراق میں استعمال ہونے والے جدید ترین نظاموں اور ٹیکنالوجیز کے مطابق سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم کی جدید کاری مکمل کر لی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےکمیونیکیشن ڈویژن کے انچارج انجینئر فراس عباس حمزہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے 2016 میں سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کے بعد سے متعدد مرتبہ اس سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ سسٹم کی اپ گریڈیشن اور جدیدیت کا ہدف دو مراحل میں حاصل کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے، تمام پرانی ٹیکنالوجی کے حامل کیمروں کو جدید کیمروں سے تبدیل کیا گیا ہے، جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

دوسرا مرحلے میں مانیٹرنگ سسٹم کی گنجائش کو کئی گنا بڑھا دیا گیا ہے اور مانیٹرنگ سسٹم میں جدید انفراسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد کو600 سے بڑھا کر 1300 کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سسٹم کے تمام سافٹ ویئرز اور سرورز کو نئی ٹیکنالوجی کے مطابق تبدیل کیا گیا ہے.

انھوں نے کہا: "نئے کیمرے میں ہائی ریزولیوشن، بہترین ڈسپلے کوالٹی اور وسیع کوریج جیسی خصوصیات کے حامل ہیں اور اندھیرے میں بھی واضح تصاویر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔"
انہوں نے کہا: "نیا نظام ویڈیو امیجنگ بنانے اور ان ویڈیو امیجزکو روضہ مبارک کے مختلف حصوں کو بھیجنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جس سےزائرین کرام کو خدمات فراہم کرنے یا فراہم کی جانے والی خدمات کی سطح کو مزید وسیع اور بہتر کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ مانیٹرنگ اور نگرانی کی جدید صلاحیت نے حرم مطہر کی سکیورٹی کو بھی کئی گنا بڑھا دیا ہےان جدید کیمروں کے ذریعے 24گھنٹے نگرانی کا عمل جاری رہتا ہے۔ یہ کیمرے نگرانی کے لیے کیمرہ جن مقامات پر نصب کئے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

ضریح مبارک والے ہال میں

روضہ مبارک کے اندر

روضہ مبارک کی بیسمنٹس اور توسیع حصوں میں

روضہ مبارک سے ملحقہ ایریاز میں

روضہ مبارک سے متصل مرکزی اور دیگر سڑکوں پر

بیرونی چیک پوائنٹس میں۔"
آخر میں انھوں نے کہا: "یہ کام ریکارڈ وقت میں اور ہمارے ڈویژن کے ماہرین اور عملے نے مکمل طور پر خود انجام دیا ہے، کیونکہ اس سے پہلے ان کاموں پر روضہ مبارک کی جانب سے بھاری رقم خرچ کی جاتی تھی۔ ہم نے زیارت اربعین کے دوران تجرباتی طور پر جدید کاری کا یہ کام کیا جو مکمل طور پر کامیاب ثابت ہوا اور الحمد للہ اب یہ سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ اور فنکشنل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: