خیر الجود کمپنی کی زراعت اور لائیو سٹاک پروڈکشن نمائش اربیل میں بھرپور اور کامیاب شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک خیر الجود ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کمپنی نے زراعت اور لائیو سٹاک پروڈکشن نمائش اربیل میں بھرپور اور کامیاب شرکت کی ہے۔ یہ نمائش تین دن تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو چکی ہے۔
اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے وابستہ کمپنیز کی شرکت نتیجہ خیز تھی اور اپنی متنوع، ماحول دوست اور بجٹ فرینڈلی مصنوعات کی وجہ سے خیر الجود ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کمپنی کے پویلین کو پوری نمائش کے دوران ایک نمایاں اور ممتاز حیثیت حاصل رہی۔

کمپنی ملک اور خطے میں زرعی مصنوعات کی ترقی اور فروغ کے لیے اپنی حمایت اور تعاون جاری رکھے گی اور کمپنی ماحول دوست اور کسان دوست کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی پیداوار کے ذریعے ملک کی زرعی صنعت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

نمائش میں کمپنی کی پیش کردہ مصنوعات نے وزیٹرز کی خوب پذیرائی حاصل کی اور کمپنی کے پویلین میں وزیٹرز کا ہائی ٹرن آوٹ دیکھنے کو ملا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: