وزارت زراعت کے اعلی سطحی وفد کا روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متعدد صنعتی و زرعی منصوبوں کا دورہ

وزارت زراعت کے اعلی سطحی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد صنعتی و زرعی منصوبوں کا فیلڈ ٹور کیا۔
وفد کی سربراہی وزارت زراعت کے قانونی مشیر پروفیسر سرمد محمد مجید کر رہے تھے۔ وفد نے سب سے پہلے خیر الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور کام کے طریقہ کار اور معیاری مصنوعات کے پیداواری عمل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب انجینئر میثم البھادلی نے وٖفد کو یہاں تیارکی جانے والی ماحول دوست اورعراقی مٹی کے لیے موزوں زرعی مصنوعات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔
اس کے بعد وفد نے الکفیل ہاؤس فار پرنٹنگ ، پبلشنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن اور الکفیل واٹرٹریٹمینٹ سٹیشن کا دورہ کیا۔ وفد نے روضہ مبارک کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے ان اہم صنعتی سہولیات کی پروڈکشن لائنز کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔
دورے کے اختتام پر وفد نے ان منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبے ایک طرف اقتصادی شعبے کو مستحکم کرنے اور قومی صنعت کو معاونت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور دوسری طرف گورنریٹ میں مقامی مصنوعات کو متعارف کروانے اور افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: