شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کی جانب سے الفضل کنڈرگارٹن کے عملے کے لیے ایک تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کی جانب سے ذی قار گورنریٹ میں یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے لیے قائم پری اسکول الفضل کنڈرگارٹن کے عملے کے لیے ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔

اس حوالے سے کورس کے انسٹرکٹر پروفیسر فلاح جمعہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " یہ کورس، جس کا عنوان ہے: (رویے میں تبدیلی کی حکمت عملی)، رویے کی تعریف، اس کی خصوصیات اور اقسام، اور وہ معیار جس کے ذریعے بچے کے نارمل رویے کا تعین کرنا ممکن ہو، جیسے اہم موضوعات پر مشتمل ہے۔ نیزاس کورس کے ذریعے تربیت یافتہ افراد کو ان تعلیمی تکنیکوں سے متعارف کرانا جو ہر قسم کے رویے سے نمٹنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: "کورس کا بنیادی مقصد اساتذہ کو مطلوبہ مثبت رویوں کو مضبوط اور مستحکم کرنے، بچوں کے ناپسندیدہ رویوں کو کم کرنے اور ختم کرنے، اور صحیح تعلیمی اور اسلامی بنیادوں پر مبنی نئے طرز عمل کی تشکیل کے قابل بنانا ہے۔"

قابل ذکر ہے کہ یہ تربیتی کورس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور تربیتی و تعلیمی اداروں کے درمیان مشترکہ تعاون کے کے ضمن میں منعقد کیا گیا تھا، جس کا مقصد تعلیمی عملے کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور ورکشاپس کے انعقاد کے ذریعے ان میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: