الکفیل ہسپتال کی امیڈیکل ٹیم جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ستر سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا کرنے میں کامیاب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی امیڈیکل ٹیم نے جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ستر سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں نیورو سرجری کے ماہر لبنانی ڈاکٹرعامر السبعالی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم نے سترسالہ بزرگ مریض کی ریڑھ کی ہڈی میں خم کو درست کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مریض کی ریڑھ کی ہڈی میں پرانا فریکچر تھا، جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں آگے کی طرف جانب خم پیدا ہوچکا تھا اور بزرگ مریضاس چوٹ کی وجہ سے گذشتہ چھ ماہ سے زیادہ حرکت نہیں کر پا رہا تھا اور یہ آپریشن کرنا ضروری تھا۔"
ڈاکٹرالسبعالی نے مزید کہا، "الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں دستیاب ٹیکنالوجیز نے ہمیں اس آپریشن میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی، جو بغیر کسی پیچیدگی کے دو گھنٹے میں ختم ہوا۔ مریض آپریشن کے دو دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا گیا کیونکہ اسکی طبی حالت مستحکم تھی اور وہ صحیح طریقے سے چل رہا تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: