خیر الجود کمپنی نے بصرہ انٹرنیشنل فیئرمیں شرکت کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

خیر الجود کمپنی نے بصرہ انٹرنیشنل فیئرمیں شرکت کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یہ بین الاقوامی نمائش 10 نومبر سے لیکر20 نومبر تک جاری رہے گی۔

خیرالجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر میثم البہادلی نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ"یہ شرکت مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ روابط قائم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور ہم یہاں بین الاقوامی سطح پر اپنی 80 سے زیادہ متنوع زرعی اور لائیو سٹاک سے متعلقہ مصنوعات میڈ ان عراق کے فخریہ لوگو کے ساتھ متعارف کروا ئیں گے۔

انھوں نے مزید کہا، "اس نمائش میں شرکت کا دوسرا اہم مقصد خیر الجود کمپنی کی جانب سے قومی صنعت کو ترقی دینے کے کی جانے والی کوششوں، کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کو منفرد بنانے اوران کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے کی جانے والی مسلسل تحقیق اور اس ضمن میں جدید پیشرفت سے آگاہ کرنا اور ماحولیاتی تحفظ اور ماحول دوست مصنوعات کی تیاری کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔"

قابل ذکر ہے کہ خیر الجود کمپنی نے اس سے پہلے زراعت اور جانوروں کی مصنوعات سے متعلق نمائش جو اربیل میں منعقد ہوئی تھی میں بھرپور اور کامیاب شرکت کی ہے۔ اس نمائش میں اپنی متنوع، ماحول دوست اور بجٹ فرینڈلی مصنوعات کی وجہ سے خیر الجود ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کمپنی کے پویلین کو پوری نمائش کے دوران ایک نمایاں اور ممتاز حیثیت حاصل رہی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: