حفظ یونٹ کی جانب سے طلباء کے لیے ماہانہ بنیادوں پرمقابلوں کا انعقاد جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز سے وابستہ حفظ یونٹ نے حفظ کرنے والے اپنے طلباء کے لیے ماہانہ بنیادوں پرمقابلوں کا انعقاد شروع کیا ہے، جن کا مقصد طلباء کی حفظ اور جائزہ لینے کی صلاحیتوں بڑھانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس ماہ یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العلقمی سروس کمپلیکس میں منعقد ہوا، جس میں حفظ یونٹ کے طلباء نے شرکت کی۔
مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،جو حفظ یونٹ کے پروفیسرز کی محنت اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس مقابلے میں بچوں کی کاردگی کو بے حد سراہا گیا۔
اس مقابلے کا مقصد طلباء کی مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی اور تیاری کرنا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے حفظ یونٹ نے قرآن مجید کے حفظ کی ثقافت کو فروغ دینے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے رکھی ہے اور اب تک اس یونٹ کے اساتذہ کی کاوشوں کی بدولت سینکڑوں طلاب قرآن مجید حفظ کر چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: