عالمی الجود شعری مقابلہ میں شمولیت کی مدت کا اختتام

ساتویں عالمی الجود شعری مقابلہ کی انتظامی کمیٹی نے مقابلے میں شمولیت کی مدت کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے کہ جس میں شامل ہونے کے لیے عراق اور بیرون ملک سے (70) سے زیادہ عرب شعراء نے حضرت عباس(علیہ السلام) کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت تحریر کر کے بھیجا ہے۔

یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے فکر ثقافت سیکشن کی طرف سے ہر سال حضرت ام البنین (علیہا السلام) کے یوم وفات (13 جمادی الاول) کے احیاء کی تقریبات کے ضمن میں منعقد کیا جاتا ہے اور اس سال یہ مقابلہ اس عنوان کے تحت منعقد ہو رہا ہے: (أمُّ البنين والقمر.. حِجْرُ الإيثار وسيّد الفضل)۔

اس مقابلہ میں بھیجے جانے والے قصائد میں سے سب سے بہترین قصائد کے انتخاب کے لیے معروف شعراء اور ادباء پر مشتمل کمیٹی نے ارسال کردہ قصائد کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے کہ جس کے بارے میں تفصیلات کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: