چہلم امام حسین علیہ السلام 1435ھ کی تیاریوں کے سلسلہ میں: حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے زیر اہتمام مشاورتی کانفرنس۔

کانفرنس کا منظر
زیارت اربعین 1435ھ کے حوالے سے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے ملکی اور غیر ملکی شعبوں کے ارکان نے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں، رفاعی تنظیموں اور حسینی انجمنوں سے صلاح مشورہ کے بعد بہت سے اقدامات کئے ہیں اور اس سلسلہ میں بہت سے امور اور اس کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی ہے اس سلسلہ کی ایک کڑی چھٹی سالانہ مشاورتی کانفرنس بھی ہے کہ جو حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے زیرِ اہتمام روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے زینبیہ ہال میں منعقد ہوئی کہ جس میں بہت سی سرکاری اور غیر سرکاری شخصیات نے شرکت کی اور زیارت اربعین پر آنے والے کروڑوں زائرین کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کانفرنس میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جناب سید افضل شامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: خدا تعالیٰ نے ہمیں سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کا شرف عطا کیا لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اس عظیم نعمت کی حفاظت اور بقاء کے لئے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہ کریں۔
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ سلمان نے زیارت اربعین پہ آنے والے جلوسوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہزاروں انجمنوں کے جلوسوں اور زائرین کی کثرت کے پیش نظر اربعین امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کی ابتداء 16 صفر سے شروع ہو جائے گی کہ جو بغیر کسی وقفہ کے اربعین والے دن تک دونوں روضوں میں داخل ہوتے رہیں گے اس کے علاوہ الحاج ریاض نعمہ نے زیارت اربعین اور جلوسوں کی آمد و رفت کے حوالے سے اپنے سیکشن سے جاری ہونے والی تعلیمات سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔
اس کانفرنس کے دوران حاضرین نے سرکاری اور غیر سرکاری انتظامیہ کے انتظامات اور دوسرے امور پر مختلف سوالات بھی کئے اور اس طرح اپنے مفید مشوروں سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
یہ بات یاد رہے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کروڑوں کی تعداد میں زائرین کربلا آتے ہیں اور اسی طرح ہزاروں انجمنیں مل کر ماتمی جلوس برآمد کرتی ہیں گزشتہ سال چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والی 17500 سے زیادہ انجمنوں نے زیارت امام حسین علیہ السلام کی رسومات میں شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: