قرآن کورسز کو کامیابی سے مکمل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے متعدد قرآن کورسز کو کامیابی سے مکمل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس قرآن کریم کی تلاوت کو تجوید کے اصولوں کے مطابق سیکھنےاور حفظ کرنے کے لئے مرتب کئے گئے تھے۔
قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا،" مرکز کی جانب سے منعقد کئے گئے تین قرآن کورسز (دورة القرآن الكريم، دورة نقاء القرآن، دورة الحقّ) میں (37) طالبات شرکت کرتے ہوئے ان کورسز کو کامیابی سے مکمل کیا ہے ۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ان کورسز کی تمام طالبات نے قرآن مرکزکی قائم کردہ قرآنی کمیٹی کے زیر اہتمام آخری امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مذکورہ بالا کورسز میں گریجویشن مکمل کی ہے۔ قرآن کورس (دورة القرآن الكريم) سعودی عرب کی طالبات کے لیے تھا جبکہ قرآن کورس (دورة الحقّ) بغداد گورنریٹ کی طالبات اور (دورة نقاء القرآن) نجف گورنریٹ کی طالبات کے لئے تھا۔

اسی تناظر میں قرآن مرکز کی جانب سے نجف گورنریٹ مرکزام البنین (سلام اللہ علیہا) میں (فلْيَتنافَسِ المُتنافِسُون) کورس کو مکمل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: