الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے تیس سالہ مریض کے (ACL) کی بحالی اور ٹانگ کی ہڈی میں ٹیڑھے پن کو ختم کرنے کے لئے بیک وقت دو کامیاب سرجریز کی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے تیس سالہ مریض کے گھٹنے کی (ACL) کی بحالی اور ٹانگ کی ہڈی میں ٹیڑھے پن کو ختم کرنے کے لئے بیک وقت دو کامیاب سرجریز کی ہیں۔ الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال میں دستیاب جدید تکنیکس نے بیک وقت دو کامیاب سرجریزکو ممکن بنایا۔

الکفیل ہسپتال کے ایرانی آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر پروفیسر ابو الفضل باقری نے کہا، "ہماری میڈیکل ٹیم نے تیس سالہ مریض کے گھٹنے کی (ACL) کی بحالی اور ٹانگ کی ہڈی میں ٹیڑھے پن کو ختم کرنے کے لئے بیک وقت دو کامیاب سرجریز کی ہیں اور مریض کو آپریشن کے دوران اور بعد میں کوئی پیچیدگیاں نہیں ہوئیں۔" .

باقری نے اشارہ کیا کہ "اس طرح کا آپریشن عام طور پر دو مرحلوں میں کیا جاتا ہے، پہلا ہڈی کے خم کو ختم کرنے کے لئے آپریشن کیا جاتا ہے اور پھر مہینوں کے بعد (ACL) کی بحالی کے لئے دوسری سرجری کی جاتی ہے۔ لیکن الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال میں یہ آپریشن دسیتاب جدید طبی تکنیک و آلات کی مددد سے تجربہ کار طبی ماہرین اور نرسنگ سٹاف پر مشتمل ٹیم نے ایک ہی مرحلے میں کیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: