قمر کلچرل فورم کی جانب سے سماوة کے نوجوانوں کے ایک گروپ کے لئے ثقافتی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ القمر کلچرل فورم کی جانب سے مثنی گورنریٹ میں مرکز الہدی کے تعاون سے نوجوانوں کے ایک گروپ کے لئے ایک ثقافتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کے دوران ، شرکاء کے فکری اور علمی ذخائر کو بڑھانے اوران کی سوچ و فکر کوجدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے لیکچر دیئے گئے۔

القمر کلچرل فورم کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لامحدود حمایت کے نتیجے میں ہمارا پروجیکٹ واضح پیش رفت کر رہا ہے اور اس کے نتائج دن بہ دن سامنے آنے آ رہے ہیں۔
القمر کلچرل فورم نوجوانوں کوعصرحاضرکے مذہبی، ثقافتی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور جدید سائنسی طریقوں اور میکانزم کو استعمال کرتے ہوئے عدم برداشت اور منفی رویوں کو ختم کرنے کے لئے ملک کے مختلف گورنریٹس یا روضہ مبارک کی میزبانی میں ورکشاپس، کورسز اور ثقافتی فورمز کا انعقاد کرتا ہے۔ مثنی گورنریٹ میں مرکز الہدی کے تعاون سے نوجوانوں کے ایک گروپ کے لئے ثقافتی ورکشاپ کا انعقاد بھی انہی سرگرمیوں کا تسلسل ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، " اس ورکشاپ کے انعقاد کے لئے مربوط اور جامع پروگرام تیار کیا گیا تھا اور ورکشاپ میں شرکاء کے لئے مذہبی ، تاریخی ، قومی ، فکری، تعلیمی، رہنمائی، ترقیاتی اور تربیتی حوالے سےخصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا تھا جنھیں فورم کے پروفیسرز کے ایک گروپ نے پیش کیا تھا۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بہت سے نوجوانوں نے (قمر ثقافتی فورم) میں تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنے علاقوں میں ثقافتی کورسز ، ورکشاپس اور مقامی فورمز منعقد کیے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ (قمر کلچرل فورم) باشعور نوجوانوں کو تیار کرنے کے عمل میں ایک اہم اور سنجیدہ اقدام کی نمائندگی کرتا ہے جو مذہبی اور قومی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے قابل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: