اہل کربلا نے جناب معصومہ قم(س) کا یوم وفات قم مقدسہ میں منانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں

اہل کربلا نے روضہ مبارک امام حسین(ع) و حضرت عباس(ع) کے شعائر و حسینی مواکب سیکشن کے تعاون سے 10ربیع الثانی 1443ھ کو جناب معصومہ قم(س) کا یوم وفات قم مقدسہ میں منانے اور عزاداری کے قیام کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

طے شدہ پروگرام کے تحت اہل کربلا کے مواکب کا قافلہ کربلا سے بسوں میں روانہ ہو گا اور بابل گورنریٹ کے شہر حمزہ غربی پہنچنے پر وہاں کے رہنے والوں کی طرف سے اس قافلہ کا استقبال کیا جائے گا اور وہاں کے مومنین جناب معصومہ(س) اور ان کے بھائی امام رضا(ع) کے لیے تعزیتی پیغام اہل کربلا کے سپرد کریں گے۔

اسی طرح عراق اور ایران کے سرحدی شہر بدرہ پہنچنے پر بھی وہاں کے مومنین کی طرف سے اس قافلہ کے لیے ضیافت اور مہمان نوازی کا فریضہ سرانجام دیا جائے گا اور تعزیتی پیغام اہل کربلا کے سپرد کیا جائے گا۔

جب یہ قافلہ قم مقدسہ پہنچے گا تو اہل قم اور وہاں رہنے والی عراقی کمیونٹی کی طرف سے ضیافت کا اہتمام کیا جائے گا اور پھر جناب معصومہ قم(س) کے روضہ مبارک میں عزاداری کے قیام کے بعد یہ قافلہ مشہد مقدس کی طرف روانہ ہو جائے گا اور وہاں امام رضا(ع) کے روضہ مبارک میں ان کی بہن کے یوم وفات کے حوالے منعقد عزائی تقریبات میں شرکت کرے گا اور اہل کربلا اور اہل عراق کی طرف سے تعزیت پیش کرے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: