خیر الجود کمپنی کی بصرہ انٹرنیشنل فیئر میں بھرپورشرکت اور نمائش میں نمایاں اور ممتاز حیثیت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی خیر الجود کمپنی برائے جدید زرعی اور صنعتی ٹیکنالوجی نے بصرہ انٹرنیشنل فیئر کے دوسرے ایڈیشن میں بھرپورشرکت کرتے ہوئے نمائش میں نمایاں اور ممتاز حیثیت حاصل کر رہی ہے۔

پویلین کے سپروائزر اور کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر انجینئر فلاح الفتلی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " رواں ماہ کے دوران یہ ہماری کمپنی کی کسی بین الاقوامی نمائش میں دوسری شرکت ہے۔ اس پہلے ہم نے اربیل انٹرنیشنل فیئر فار ایگریکلچرل اینڈ انیمل پراڈکٹس میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "نمائش میں پیش کردہ ہماری زرعی مصنوعات ماحول کے لیے محفوظ، مضر کیمیائی اثرات سے پاک اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہیں،اور پیداوار کو دو گناہ زیادہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہماری کمپنی کی پیش کردہ متنوع زرعی اور لائیو سٹاک سے متعلقہ مصنوعات میں مائع کھاد، جل کھاد ، گھلنے یا تحلیل ہونے والی کھاد، فولیئر نیوٹرینٹ پیسٹ، کیڑے مار ماحول دوست ادویات اور اینیمل پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ مختلف طبی اور صنعتی اقسام کے صابن اور جراثیم کش مصنوعات شامل ہیں۔

نمائش میں ایک طرف ہماری کمپنی کی پیش کردہ مصنوعات ہر خاص و عام کی نظروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کو بہت پسند کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف عراقی حکومت اور مقامی کمپنیاں ان مصنوعات اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: