روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کی اتھارٹی سے منسلک الکفیل یونیورسٹی کے شیخ طوسی ہال میں جگر کوشۂ رسول حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نورس دہان، ان کے دونوں نائبین، فیکلٹیز کے ڈینز، استاتذہ اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے احیاء لیے منعقد اس مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد شیخ جعفر دجیلی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب بیان کیے۔
واضح رہے الکفیل یونیورسٹی میں آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے متعلق تقریبا سب مناسبات کے موقع پر فکری وثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔