اربعین کے دوران گمشدہ افراد کے مراکز میں فعّال کارکردگی اور بھرپور معاونت فراہم کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعلقات عامہ سیکشن کے یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن نے اربعین کے دوران گمشدہ افراد کی مدد ورہنمائی کے مراکز کے قیام اور ان کی فعّال و کامیاب کارکردگی میں بھرپور معاونت فراہم کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

بروز اتوار (8 ربيع الثانی 1443هـ) بمطابق (14 نومبر 2021ء) کو روضہ مبارک کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے رکن جواد حسناوی اور روضہ مبارک کے مختلف سیکشنوں کے سربراہان کے علاوہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے نمائندوں، پولیس اور سیکورٹی اداروں کے نمائندوں، امنیہ، آسیا سیل اور عراق سیل جیسی موبائل فون کی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے قاری امیر محمد نے کیا، اس کے بعد شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مخصوص ترانہ (لحن الإباء) پڑھا گیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن جواد حسناوی نے روضہ مبارک کی جانب سے استقبالیہ خطاب کیا انہوں نے روضہ مبارک کی طرف سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عظیم انسانی منصوبے میں حصہ لیا اور مدد فراہم کی۔ انھوں نے زائرین کی خدمت کے لیے کیے جانے والے اس عمل کو بہت ہی عظیم قرار دیا۔

ان کے خطاب کے بعد اربعین کے دوران گمشدہ افراد کی مدد میں بھر پور کردار ادا کرنے ادارے انرجی پولیس کی طرف بریگیڈیئر نعمة محمد نے خطاب کیا۔

آخر میں اربعین کے دوران گمشدہ افراد کی مدد ورہنمائی کے لیے قائم کیے گئے مراکز کی کارکردگی رپوٹ پیش کی گئی اور اس سلسلہ میں کیے جانے والے کاموں کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔

یہ رپورٹ اس منصوبہ کے انتظامی انچارج جناب منتظر الصافی (یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن سے)، اس پروجیکٹ کے ٹیکنیکل ایگزیکٹیو انجینئر فراس حمزہ عباس ( کہ جو کمیونیکیشن ڈویژن کے انچارج بھی ہیں) اور روضہ مبارک امام حسین(ع) میں زائرین کے گائیڈ ڈویژن کے انچارج صلاح العامری نے پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے ذریعے (8992) کیسز میں زائرین کو مدد فراہم کی گئی کہ جن میں سے (5976) کیسز ایسے تھے جن میں گم ہونے والے یا اپنے ساتھیوں سے بچھڑنے والے (بچوں، معذور، بیمار، بوڑھے) افراد کو انتہائی کم وقت میں ان کے ساتھیوں تک پہنچایا گیا۔

اس کے بعد اس منصوبے میں حصہ لینے والوں اور تعاون کرنے والوں میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئيں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: