قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف برانچ) میں حضرت فاطمہ(س) کے یوم شہادت کا احیاء

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف برانچ بمقام ناحیہ حرّیہ) میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے حوالے سے منقول پہلی تاریخ (8ربیع الثانی) کے احیاء لیے منعقد اس مجلس کا آغاز قاری اکرم سامر نے تلاوت قرآن مجید سےکیا، اس کے بعد علامہ سید محمد صادق الخراسان (دام توفیقہ) نے حاضرین سے خطاب کیا اور اپنی گفتگو کا موضوع: (حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا بہترین نمونہ عمل) قرار دیا اور آپ کی عظیم سیرت و صفات پر روشنی ڈالی.

اس کے بعد ذاکر اہل بیت شیخ شبر معلہ نے شہزادی کے مصائب بیان کیے۔

واضح رہے قرآن انسٹی ٹیوٹ (نجف برانچ بمقام ناحیہ حرّیہ) میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے حوالے سے منقول دوسری تاریخ (13 جمادى الأول) اور ( 3 جمادى الثانی) کے احیاء لیے بھی مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: