جناب زہراء(س) کی مظلومیت کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علمی کمپلکس برائے قرآن کریم کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے حوالے سے منقول پہلی تاریخ (8ربیع الثانی) کے احیاء لیے فکری سمپوزیم کا انعقاد کیا۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کے مرکزی ہال میں "حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومیت" کے موضوع پر منعقدہ اس سمپوزیم سے فقہ کی معلمہ سيّدة زينب النجّار نے حاضرین سے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی عظیم شخصیت اور ان کی مظلومیت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا اور جناب سیدہ کی شہادت ومظلومیت سے منسلک ایام کے احیاء کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں گفتگو کی.

قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتين کی پرنسپل محترمہ منار الجبوري نے اس حوالے سے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت، ان کے اخلاق، علم اور ان کی دینی خدمات کو یاد کرنا ہے کیونکہ آج کے اس دور میں موجودہ نسلوں کو ان کی تعلیمات سے آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: