روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری کی طرف سے RDA پروگرام کو لاگو کرنا مثال بن چکا ہے

مصادر اور ان کی دستیابی کی تفصیل کے عربی ترجمہ کی ٹیم کی سربراہ اور اسکندریہ لائبریری میں جدت، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ڈائریکٹر محترمہ رانیا عثمان نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری اور دار مخطوطات ان لائبریریوں میں سے ایک ہے جس نے RDA کی ہدایات کو لاگو کرنے کے لیے سخت محنت کی اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا۔

یہ بات انھوں نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی آٹھویں شارجہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے لائبریریز میں کہی کہ جس میں روضہ مبارک کی نمائندگی فکر وثقافت سیکشن کا مرکز برائے فہرست سازی اور معلوماتی نظام کر رہا ہے۔

مذکورہ بالا مرکز کے ڈائریکٹر حسنین موسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی لائبریری کی طرف سے RDA پروگرام کو لاگو کرنے کے لیے کی جانے والی بھرپور کاوشیں ہی ہیں جن کی وجہ سے اس کانفرنس کے شرکاء اور لائبریرین کی جانب سے ہماری لائبریری اور ہمارے کام کو بہت شراہا جا رہا ہے کہ جو اب مثال کی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: