اربعین قرآن پروجیکٹ میں تعلیمی و قرآنی خدمات پیش کرنے والے پروفیسرز اور اساتذہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے اربعین قرآن پروجیکٹ کے ضمن میں زائرین کو تعلیمی و قرآنی خدمات پیش کرنے والے پروفیسرز اور اساتذہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

قرآن مرکز کے سربراہ مہند المیالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اس مبارک قرآنی منصوبے کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
انھوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ قرآن مرکز کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے اور سال بہ سال اس منصوبے سے مستفید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر تقریب کے شرکاء کو ان بابرکت اورعظیم خدمات پر شیلڈز اور اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اربعین قرآنی پروجیکٹ میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں جن میں دوسری سالانہ قرآنی نمائش، قرآن کریم کی صحیح تلاوت سکھانے کے تعلیم القرآن پروگرام اور دیگر تعلیمی و قرآنی سرگرمیاں شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: