آج صبح العمید یونیورسٹی میں دوسری بین الاقوامی میڈیکل سائنسزکانفرنس منعقد ہوئی۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس العمید یونیورسٹی کی جانب سے الکفیل یونیورسٹی، الکفیل ہسپتال اور ملائیشیا کی یو کے ایم (UKM) یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے۔
کانفرنس کا آغازکربلا کے دونوں مقدس روضوں کے قاری سید حسنین نے تلاوت قرآن پاک سےکیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر عباس راشد الموسوی نے کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام طبی میدان میں تحقیق و ترقی کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور اس سلسلے میں ہر سطح پر تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
اور اس کے بعد شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے پروفیسر ڈاکٹر صلاح الفتلوی نے خطاب کرتے ہوئے اس کانفرنس کی تیاری، تنظیم اور کامیاب انعقاد پرمبارک باد پیش کی اور شرکاء کی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس مثبت نتائج اور سفارشات کا باعث بنے گی۔
اس کے بعد العمید یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر جاسم المرزوكي نے کانفرنس سے خطاب کیا۔
العمید یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر جاسم المرزوكي کے خطاب کے بعد کانفرنس کے پہلے ریسرچ سیشن کا آغاز ہوا۔
ریسرچ سیشن کے اختتام پر شرکاء اور سکالرز کو اعزازی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔
کانفرنس کی افتتاحی سرگرمیوں کا اختتام دوسری بین الاقوامی میڈیکل سائنسزکانفرنس کے ضمن میں منعقد کردہ کتابی نمائش کے افتتاح سے ہوا۔