روضہ مبارک کے الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چالیس سالہ مریض جو سروائیکل ورٹیبرا میں ایکیوٹ ہرنیٹڈ ڈسک کی وجہ سے Hemiplegia (جِسَم کے ایک جانَب فالَج کا اثَر ہونا) کا شکار تھا، کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔
نیورو سرجری کے ماہر، ڈاکٹر خالد السراج نے کہا، "ہماری ٹیم نے حال ہی میں ایک چالیس سالہ مریض کا آپریشن کرنے میں کامیابی حاصل کی جو سروائیکل ورٹیبرا میں ایکیوٹ ہرنیٹڈ ڈسک کا شکار تھا، جس کی وجہ سے جسم کا بائیں جانب فالج کا شکار ہو چکا تھا۔"
انھوں نے مزید کہا، "اس آپریشن کو تیزی سے انجام دینا تھا، جس کے لئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے آپریشن سے پہلے ہی مکمل تیاری کی گئی تھی جس کی وجہ سے آپریشن کے دوران یا بعد میں کوئی پیچیدگیاں نہیں ہوئیں۔ "
انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ " آپریشن کے بعد مریض اپنے اعضاء کو مکمل طور پر حرکت دینے کے قابل ہے اور میڈیکل اور نرسنگ ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور اس آپریشن میں استعمال ہونے والی جدید تکنیک اس کامیابی کے پیچھے کارفرما تھی۔"
ہسپتال کی طرف سے فراہم کردہ جدید ترین طبی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے، یہاں کلک کریں۔
https://kh.iq/