قرآن مرکز کی جانب سے کوفہ یونیورسٹی میں قرآنی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے تعاون اور مشترکہ اقدام کی دستاویز پیش

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے کوفہ یونیورسٹی میں قرآنی سرگرمیوں اور پروگراموں کے انعقاد کے لیے تعاون اور مشترکہ اقدام کی دستاویز پیش کی ہے۔
قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے سربراہ سيّد مهند الميالي نے کوفہ یونیورسٹی کے صدر سے ملاقات کے دوران یہ دستاویز پیش کی۔
یہ دستاویزاعلی تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں میں کامیاب قرآنی منصوبوں کے انعقاد کی راہ ہموار کرنے اور سابقہ ​​قرآنی منصوبوں اور اقدامات کو تقویت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ملاقات کے دوران، فریقین نے مختلف قرآنی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں قرآنی سیشنز، مقابلوں، اور کورسز شامل ہیں جو یونیورسٹی میں منعقد کیے جا سکتے ہیں۔

قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے سيّد مهند الميالي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ دستاویز کا مقصد یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں میں قرآنی سرگرمیاں کے انعقاد کے ذریعے مذہبی اور سماجی طور پر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا، ان کے قرآنی علم میں اضافہ کرنا اور نوجوانوں میں قرآن کلچر کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس دستاویز میں اہم سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں سب سے اہم کالجوں اور اداروں میں قرآنی مجالس کا انعقاد، حفظ و تلاوت کے قرآنی مقابلے، قرآنی تصویری نمائش، صحیح قرأت کے میدان میں قرآنی کورسز، تجوید کے قواعد اور تربیتی پروگرام شامل ہیں۔ ۔"

کوفہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ياسر لفته حسون نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علمی و فکری منصوبوں بشمول یونیورسٹیوں کے قرآنی پروجیکٹ کی تعریف کی اور یونیورسٹی میں قرآنی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: