الکفیل یونیورسٹی کی اعلیٰ تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیمی سے منسلک الکفیل یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی، جس کا اہتمام وزارت اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق نے کیا تھا۔ عراق کی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق نے اعلیٰ تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سےعراقی یونیورسٹیوں میں ہونے والی علمی ترقی و پیشرفت کو متعارف کرانے کے لیے ایک عالمی ورچوئل ایونٹ کا انعقاد کیا تھا۔
الکفیل یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نورس الدهَّان نے اس علمی، سائنسی اورتعلیمی فورم خطاب کرتے ہوئے عراق میں تعلیم و تحقیق کی ترقی و فروغ کے لئے یونیورسٹی کی جانب سے اٹھائے جانے والے متعدد علمی اور سائنسی اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے بالخصوص مواصلاتی نظام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور پائیدار ترقی اور ماحولیات کے تحفظ یونیورسٹی کے کردار اور یونیورسٹی کے سائنسی جرائد کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے آخرمیں یونیورسٹی کی علمی و تحقیقی میدان میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا ذکر بھی کیا۔
اسی تناظر میں وزارتی ٹیم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر عبدالامیر نے الکفیل یونیورسٹی کو ایک جدید ترین اور ممتاز تعلیمی ادارہ قرار دیا اور خواہش ظاہر کی ملک کی تمام یونیورسٹیز بھی یہ تمام کامیابیاں حاصل کر سکیں.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: