شعبہ ترقی و پائیدار ترقی کی جانب سے (مینجمینٹ سکلز) کےعنوان سے منعقد کئے جانے والا کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ترقی و پائیدار ترقی کی جانب سے محکموں کے سربراہان اور ہائر آفیشلز کے معاونین کے لئے (مینجمینٹ سکلز) کے عنوان سے منعقد کئے جانے والا کورس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس کورس کے انعقاد کا مقصد انہیں قابل عمل منصوبے کو تیار کرنے اور انھیں عملی جامہ پہنانے کے لئے منصوبہ بندی کی مہارت و تربیت فراہم کرنا ہے۔
شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا:" (مینجمینٹ سکلز) کے عنوان سے شروع کیے جانے والا یہ کورس ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ پروگرام کا تسلسل تھا، اوریہ کئی موضوعات پر مشتمل تھا،جیسے کہ منصوبہ بندی اور متعلقہ تصورات، SWOT اور PESTEL تجزیہ، وژن، مشن، اقدار، اہداف۔ اور ان تصورات کا عملی اطلاق ۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس پانچ روزہ تربیتی کورس کے اہم مقاصد تھے:
- انتظامی معاملات میں منصوبہ بندی، فلو اپ اور اختراعی صلاحیتوں کو نکھارنا۔
- اختراع کی بنیاد کے طور پر تخلیقی اور تعمیری سوچنے کی صلاحیت۔
- بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے منصوبوں اور پروگراموں کی تیاری اور کارکردگی کا جائزہ لینا۔
- انتظامی اور اختراعی بہتری کے حصول میں معاون ترین ماڈلز کی نشاندہی کرنا۔
- جامع اور مسلسل تبدیلی اور ترقی کا انتظام کرنا۔
- انتظامی امور میں پیشہ ورانہ مہارت کا حصول۔
- منصوبوں کے نفاذ کے لیے منصوبہ بندی کرنا۔"
قابل ذکر بات یہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی کے وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئےایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے اس کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔ کورس کے اس مرحلے کا مقصد محکموں کے سربراہان اور ہائر آفیشلز کے معاونین کی انتظامی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ کیونکہ یہ کورس بنیادی طور پر ترقیاتی منصوبہ بندی، حکمت عملی ، انتظامی امور اور ان سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے بارے میں ہے۔
یہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی اور شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے زیر نگرانی بزنس ایڈمنسٹریشن پروگرام کے شعبےسے وابستہ ماہرین نے تیار کیا ہے۔۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: