شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ فوٹوگرافر نے فوٹو گرافی کے مقابلے (راوانکا) میں ملکی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ فوٹوگرافر جناب علی الخفاجی نے (15-25) سال کی عمر کے نوجوانوں کے لئے منعقد کئے کئے والے فوٹو گرافی کے مقابلے (راوانکا) میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس مقابلے کا انعقاد (روانکا) فاؤنڈیشن نے کیا تھا، جس کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو دریافت کرنا، انھیں فروغ دینا، ان کی خود اعتمادی کو بڑھانا اور ان کی فنی، ادبی اور سائنسی صلاحیتوں کو فعال کرنا ہے۔
شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ فوٹوگرافر علی الخفاجی نے اس مقابلے میں (وقت کی رفتار) کے عنوان سے ایک تصویر کے ساتھ حصہ لیا تھا جیسے وزیٹرز اور جیوری کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔
الخفاجی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "خدا تعالی کے فضل اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی برکت سے میں نے اس اہم مقابلے میں ملکی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایسے مقابلوں کے انعقاد سےعراقی فوٹوگرافروں کو اپنی فنی مہارت دکھانے، اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو پھیلانے اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی ترغیب ملتی ہے۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے فوٹو گرافر کی یہ کامیابی مذکورہ شعبہ کے سربراہ کی جانب سے ملنے والی حمایت اور مسلسل حوصلہ افزائی اور الخفاجی کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ وہ کئی سالوں سے فوٹو گرافی کر رہے ہیں اور ان کے شاندار کام کئی ویب سائٹس اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر پھیل چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: