روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس ڈویژن نے رضا کارانہ طور پر مومنین کی نیابت میں خدا کی قربت اور حاجات کی برآوری کے لیے امام رضا علیہ السلام کی زیارت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لہذا جو مومنین بھی امام رضا علیہ السلام کی ضریح مبارک کے پاس اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت پڑھوانا چاہتے ہیں وہ درج ذیل لنک کے ذریعے نام درج کر دیں:
https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur
جن مومنین کا نام درج ہو گا ان کی نیابت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کی ضریح مبارک کے پاس مراسم زیارت ادا کریں گے کہ جس میں زیارت پڑھنا، نماز زیارت ادا کرنا اور دعا مانگنا شامل ہے۔
واضح رہے کہ یہ نام کے اندراج کے لیے مقررہ مدت صرف دو دن ہے۔