قرآن مرکز کی جانب سے (نہج البلاغہ میں قرآنی مضامین) کے عنوان سے ایک قرآنی وعلمی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز نے (نہج البلاغہ میں قرآنی مضامین: نہج البلاغہ میں قرآن کے تصورات) کے عنوان سے ایک قرآنی وعلمی کورس کا انعقاد کیا ہے۔
قرآن مرکز کے سربراہ جواد النصراوی نے کہا کہ یہ کورس قرآن مرکز اور اس کی علاقائی شاخوں کے 30 سے ​​زائد پروفیسرز کی شرکت کے ساتھ ہر جمعرات کی شام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کورس میں حصہ لینے والے نہج البلاغہ کی مبارک نصوص کے ساتھ ثبوت اور قرآنی تصورات بھی سیکھیں گے۔ نیزاس کورس میں ثقلین یعنی قرآن و سنت اور اہل بیت علیہم السلام کے درمیان تعلق اور قربت کو بھی بیان کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کورس ہے جو نہج البلاغہ کے قرآنی تصورات سے متعلق ہے اور اس کے پروفیسر اس عظیم اور گرانقدر کام کے ماہرین اورحافظوں میں سے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز ہمیشہ اپنے منصوبوں، کورسز اور پروگراموں کے ذریعے قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کی کوشش کرتا ہے اور آنے والے دنوں میں اہم اور خصوصی کورسز کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: