انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے عملے نے بابل گورنریٹ میں دو جدید اسکولوں کی تعمیر صرف 70 دنوں میں مکمل کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے عملے نے مکمل طور پر اپنی ڈیزائنگ اور تعمیراتی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بابل گورنریٹ میں دو جدید اسکولوں کی تعمیر ریکارڈ وقت میں مکمل کی ہے ۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ سمیر عباس نے الکفیل نیٹ ورکسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان دو اسکولوں کی تعمیر انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے کامیاب تعمیراتی تجربات میں سے ایک ہے۔ ان دونوں تعلیمی اداروں کو اعلی اور جدید تعمیراتی و تعلیمی معیارات کے مطابق صرف 70 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس منصوبے کا رقبہ (3650) مربع میٹر ہے اور اس میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے دو پرائمری اسکول ہیں۔ ہر اسکول میں 15 کلاس روم ہیں جن میں لیبارٹری، باتھ روم، دفتر ، سروس رومز، اور ایک گراؤنڈ اور باغ ہے۔ یہ پراجیکٹ نئے اور جدید سسٹمز جیسے الارم، بجلی اور کیمروں سے لیس ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان دونوں سکولوں کو ضروری آلات کی فراہمی اور فرنشنگ کا کام بھی محکمے کی ورکشاپس میں کام کرنے والے اہلکاروں پر انحصار کرتے ہوئے کیا گیا، جس میں سکول اور دفتر کے دروازے، کھڑکیاں اور فرنیچر شامل تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: