الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے کالج آف فارمیسی کے طلباء کے لیے گریجویشن کی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے منسلک الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی سال (2020-2021) کے دوران کالج آف فارمیسی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے لیے گریجویشن کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں الکفیل یونیورسٹی کے صدر کے انتظامی معاون پروفیسر ڈاکٹر فراس کامل محمد، کالج آف فارمیسی کے پرنسپل، اساتذہ، فارغ التحصیل طلباء اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر فراس کامل محمد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ گریجویشن تقریب الکفیل یونیورسٹی، کالج آف فارمیسی کے پرنسپل، اس کے تدریسی عملے اور طلباء کی محنت کا پھل ہے۔ ہم طلباء کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ اپنے علمی سفر کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ملک و قوم کی خدمت کریں۔ "

انہوں نے مزید کہا، "یہ کامیابی اور فضیلت طلباء اور ان کے تدریسی عملے کی جامع کوششوں، یونیورسٹی کی صدارت کی طرف سے فراہم کردہ تعاون اور والدین کے عظیم کردار کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ اس لیے ہم تمام والدین کی ان عظیم کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔"

انہوں نےاپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا "ہم اپنے تمام گریجویٹس کے کامیاب مستقبل کے لئے دعا گو ہیں اور یہ کہ یونیورسٹی اپنے تمام گریجویٹس کو رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: