قرآن یونٹ کی جانب سے (وزدناهم هدى) پروگرام کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن یونٹ نے العمید گرلز ایجوکیشنل کمپلیکس کے تعاون سے 300 سے زائد خواتین اساتذہ کی شرکت کے ساتھ (وزدناهم هدى) پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اس پروگرام میں خواتین اساتذہ کے لیے متعدد تربیتی سیشنز شامل ہیں جن کا مقصد طلبہ کی صحت مند شخصیت سازی کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔

پروگرام کی افتتاحی تقریب کا آغاز فقہی لیکچر سے ہوا اور اس کے بعد فقہاء کی تقلید اور اس کی اہمیت کے بارے میں ایک مختصر فلم بھی پیش کی گئی۔ اس کے بعد بہترین قرآنی تلاوت کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس کے بعد قراء ت و آداب تلاوت سے متعلق ایک کوئزمقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام ہفتہ وار بنیاد پر اپنے تربیتی سیشنز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا جن میں بہت سی فکری، قرآنی اور تعلیمی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: