میڈیکل افیئرز ڈویژن کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو مزید بہتر اور وسیع کرنے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرز ڈویژن نے زائرین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو مزید بہتر اور وسیع کرنے کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا، تاکہ شب جمعہ اور بڑے ایام زیارت کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کےتحت روڈ میپ تیار کرنے میں تعاون کیا جا سکے۔

یہ ورکشاپ وزارت صحت اور کربلا ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن، الکفیل سکاؤٹ، ہلال احمر، میڈیکل ریسکیو یونٹ اور الکفیل اکیڈمی آف میڈیکل ٹریننگ کے نمائندوں کی شرکت کی۔
میڈیکل افیئرز ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یہ ڈویژن کی طرف سے منعقد کی جانے والی دوسری ورکشاپ ہے، جس میں:

- زیارت اربعین کے دوران فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لینا

- طبی خدمات کی فراہمی کے دوران درپیش رکاوٹوں اور مشکلات کے بارے میں جاننا اور ان کا حل نکالنا

- رضاکاروں کے کردار پر بحث کرنا جو اس منصوبے کو نافذ کرنے میں شراکت دار ہیں؛ جیسا کہ 1,600 سے زیادہ رضاکاروں نے طبی خدمات کی فراہمی میں حصہ لیا۔

- ادویات اور علاج کے سامان اور دیگر کی فراہمی پر تبادلہ خیال کرنا۔

- طبی دستوں اور فیلڈ ہسپتالوں کے کام اور مستقبل میں ان کی تعداد میں اضافے کے امکان پر تبادلہ خیال۔

- منصوبے میں شامل تمام فریقوں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال۔

- میڈیکل کیڈرز کے لیے طبی اور علاج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینے پر زور۔

انھوں نے وضاحت کی، "یہ ورکشاپ زیارت اربعین میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں ایک جائزہ تھی، اور طبی خدمات کی بہتری،فروغ اور ترقی کے لئے کئی اہم سفارشات پیش کی گئیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: