دوسری بین الاقوامی جمالیاتی ثقافتی ورثہ نمائش کی اختتامی تقریب

آج بروز پیر 16 ربیع الثانی 1443 ہجری بمطابق (22 نومبر 2021) کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے امام حسن علیہ السلام ہال میں دوسری بین الاقوامی جمالیاتی ثقافتی ورثہ نمائش کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس نمائش کا انعقاد شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے کیا تھا جو چار دن تک جاری رہی۔
اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین اور ملکی و غیر ملکی کیلیگرافرز اور فائن آرٹس کے ماہرین نے شرکت کی۔
اختتامی تقریبات کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی اور پھر بالترتیب عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔
اس کے بعد ڈاکٹر حسین علی جرمت نے عربی خطاطی اور اسلامی فن آرائش و سجاوٹ پر تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا جنرل سیکرٹریٹ اسلامی ورثے کے احیاء اور نشر و اشاعت کے لیے وسیع تر کوششیں اور اقدامات کر رہا ہے جن میں علمی و فکری سرگرمیوں، کانفرنسز، سیمینارز اور پیشہ ورانہ ورکشاپس کا انعقاد سرفہرست ہے۔ ورثے کے احیاء کے روضہ مبارک نے خصوصی مراکز بھی قائم کیے ہیں۔ ہم ورثے کی شناخت کو متعارف کرانے کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے لئے ہم ہر ممکن مادی اور اخلاقی تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ ہم اپنے اس ثقافتی تعارف کو بہترین انداز میں آنے والی نسلوں کے سامنے پیش کر سکیں۔"
انہوں نے مزید کہا: "بین الاقوامی جمالیاتی ثقافتی ورثہ نمائش، جس میں عراق، مصر، ایران اور چین کے بیس سے زائد خطاطوں نے تقریباً ستر پینٹنگز کے ساتھ شرکت کی، ، ثقافتی ورثے کے احیاء کی گواہی میں سے ایک ہے، کیونکہ اس کا تعلق عربی خطاطی اور اسلامی سجاوٹ کے فن سے ہے، جن کا شمار عرب اور اسلامی فنون کے خوبصورت ترین فنون میں ہوتا ہے۔"

ان کے بعد عراقی کیلیگرافرز ایسوسی ایشن کے صدر اور بغداد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فائن آرٹس میں خطاطی کے پروفیسرڈاکٹر روضان بَهِيَّة نے نمائش کے شرکاء کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس عربی خطاطی کے احیاء کے لئے روضہ مبارک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم بہت پر امید ہیں کہ مستقبل میں روضہ مبارک اس فن کے فروغ اور ترقی کے لئے وسیع ترتعاون اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا اور خطاطوں اور روضہ مبارک کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر اس نمائش میں شریک کیلیگرافرز، نمائش کو نشر کرنے والے سیٹلائٹ چینلز اور نیوز ایجنسییز کے نمائندوں کو اعزازت سے نوازا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: