حضرت عباس(ع) کی ضریح مبارک کی تنظیف و تعطیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈویژن کے عملے نے حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کی ضریح مبارک کو صاف کرنے، دھونے اور معطر کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے تاکہ ضریح مبارک میں موجود دھاتوں کے رنگ اور چمک دمک کو آکسیڈیشن، موسمی حالات و تغیرات اور دیگر عوامل سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ڈویژن کے اانچارج الحاج نزار غنی خلیل نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، " ہمارے ڈویژن کا عملہ وقتاً فوقتاً اس کام کا شرف حاصل کرتا ہے ہے۔ ضریح مبارک کے غسل اور تعطیرکے لئےخاص قسم کے ڈٹرجنٹس جو ضریح مبارک میں موجود دھاتوں کے رنگ اور چمک کو متاثر نہیں کرتے ہیں، کا استعمال کرتے ہوئے نہائت احتیاط کے ساتھ یہ کام انجام دیا جاتا ہے۔"

انھوں نے کہا: "یہ کام عام طور پر رات کے آخری اوقات میں کیے جاتے ہیں تا کہ زائرین کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ ہو۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: