روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے وفد کی الحسین ٹیچنگ(ع) ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان سے دوبارہ ملاقات

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے وفد نے ذی قار گورنریٹ کے مرکزی شہر ناصریہ میں واقع الحسین ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان سے ملاقات کی۔ اس دورے کا مقصد ان مظلوم خاندانوں سے سے اظہار یکجہتی کرنا اور اس مشکل وقت میں انھیں ہرممکن اخلاقی و معاشی تعاون فراہم کرنا تھا۔

وفد میں شامل روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے نمائندے حاج فضل عوز نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات اس دردناک واقعے کے شہداء کے اہل خانہ سے سابقہ ​​ملاقاتوں کا تسلسل ہے، جواعلی مذہبی قیادت اور روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے ہائر آفیشلز کی خصوصی ہدایات پر کی گئی ہیں تاکہ ان مظلوم خاندانوں کو مشکل گھڑی میں سہارا دیا جا سکے۔

اس وفد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے محسن الاسدی نے کہا: الحسین ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی ایک دردناک واقعہ تھا جس نے ناصریہ کے درجنوں گھرانوں کو سوگوار کردیا اور آج ہماری یہاں موجودگی ان سے اظہار یکجہتی اور ان کے حالات کے بارے میں خبر گیری کے لئے ہے۔ ہم نے اعلی مذہبی قیادت، روضہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے خادمین اور ان کے سر پرستوں کی جانب سے ان خاندانوں سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وسکون عطا فرمائے۔
شہداء کے اہل خانہ نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے وفود سے بھی ملاقات کی اور اس سانحہ پر اظہار ہمدردی اور بات چیت کرنے اور اس انسانیت دوست اقدام اور کوششوں پر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: