روضہ مبارک حضرت عباس (ع) عربی خطاطی کو فروغ دینے اور خطاطوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا خواہاں ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر نے اس بات پر زور دیا کہ حرم شریف عربی خطاطی کے فن کو فروغ دینے اور مقابلوں کے انعقاد اور نمائشوں کے اہتمام کے ذریعے خطاطوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا خواہاں ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل نے یہ بات روضہ مبارک کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی جمالیاتی ثقافتی نمائش میں عراقی خطاطوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس ملاقات میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین نے بھی شریک تھے ۔

سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر نے یہ بھی کہا کہ یہ نمائش ثقافتی ورثے کے احیاء کے لیے منعقد کی گئی ہے، کیونکہ اس کا تعلق عربی خطاطی اور اسلامی سجاوٹ کے فن سے ہے، جن کا شمار عرب اور اسلامی فنون کے خوبصورت ترین فنون میں ہوتا ہے۔"
اس حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئرعباس موسیٰ احمد نے کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں پہلی بار ایسی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں متعدد عراقی اور غیر ملکی خطاطوں اور ڈیکور ڈیزائنرز نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے جمالیاتی ذوق اور فنکارانہ تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے خوبصورت اور متاثرکن کام کیا ہے ، جو ہمیں مستقبل میں اس طرح کی تقریبات کے انعقاد اور تعاون کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

عراقی کیلیگرافرز ایسوسی ایشن کے صدر اور بغداد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فائن آرٹس میں خطاطی کے پروفیسرڈاکٹر روضان بَهِيَّة نے کہا، "ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل، ڈپٹی سیکرٹری جنرل، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد اراکین اور مختلف شعبہ جات کے معزز سربراہان سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ ایک اچھی اور تعمیری گفتگو تھی۔ ہم نے اس ملاقات فن خطاطی اور تکنیکی آلات کی اپ گریڈنگ کے حوالے سے تجاویز تجاویز پیش کیں تاکہ عراقی خطاطوں کے کام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم بہت پر امید ہیں کہ مستقبل میں روضہ مبارک اس فن کے فروغ اور ترقی کے لئے وسیع ترتعاون اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا اور خطاطوں اور روضہ مبارک کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: