الکفیل یونیورسٹی نکی جانب سے اینٹی بائیوٹک ادویات کے بارے میں ایک تعلیمی اور آگاہی مہم کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباسں علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیمی سے منسلک الکفیل یونیورسٹی نے اینٹی بائیوٹک ادویات اور ان کے غلط یا زیادہ استعمال کے منفی اثرات کے بارے میں ایک تعلیمی اور آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ مہم اینٹی بائیوٹک آگاہی کے عالمی ہفتہ کے موقع پر شروع کی گئی ہے جس کا مقصد اینٹی بائیوٹک مزاحم جرثوموں کے ظہور اور پھیلاؤ کو کم کرنے کے بہترین طریقوں کو فروغ دینا ہے، چاہے وہ انسانوں میں ہوں یا جانوروں میں۔

یونیورسٹی میں فارمیسی، دندان سازی، اور طبی اور صحت ٹیکنالوجی کی فیکلٹیز کی طرف سے منعقد کی جانے والی اس مہم میں بہت سی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں سب سے اہم سائنسی فیسٹیول کا قیام تھا، جو آج بروز منگل (17 ربیع االثانی 1443ھ ) بمطابق (23 نومبر 2021) کی صبح شروع ہوا۔ اس سائنسی نمائش میں طلباء نےبھرپور شرکت کرتے ہوئے بہت سے کام اور منصوبے پیش کئے۔ جن کا مقصد طبی بیداری اور صحت کے کلچر کو پھیلانے میں مؤثر طریقے سے حصہ ڈالنا، اوراینٹی بائیوٹک مزاحم جرثوموں سے متعلق اہم ترین نکات کو واضح کرنا ہے اور سب سے اہم کہ ہم بحیثیت معاشرہ جرثوموں سے کیسے نمٹ سکتے ہیں کیونکہ یہ صحت کے لیے سب سے نمایاں خطرات میں سے ایک ہیں۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر پروفیسر ڈاکٹر عباس راشد الموسوی، یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نورس شهيد الدهّان، ان کے معاونین، اور متعدد فیکلٹیز کے ڈینز، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔

الکفیل یونیورسٹی کے صدر نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا، "یونیورسٹی طلباء کی کسی بھی ایسی سرگرمی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے کو تیار ہے جس کا مقصد کمیونٹی کو تعلیم دینا یا کسی بھی طبی یا معاشرتی صورتحال کے بارے میں آگاہی میں اضافہ کرنا ہو، بشمول اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی اینٹی بائیوٹک آگاہی ہفتہ کا مقصد اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور عام لوگوں، طبی سٹاف اور پالیسی سازوں کے درمیان بہترین
تعلق کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے والے انفیکشنز کے مزید ابھرنے اور پھیلنے سے بچا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: