الکفیل اورناصریہ میوزیمز کے مابین مشترکہ کام اور تجربات کے تبادلے کے لئے معاہدہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل میوزیم کے وفد نے ذی قار گورنریٹ کے"ناصریہ" میوزیم کا دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد دونوں عجائب گھروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور باہمی تعاون کا قیام، تجربات اور معلومات کا تبادلہ اور میوزیم کے مسائل پر بات چیت کرنا تھا۔

وفد کی قیادت الکفیل میوزیم کے سربراہ پروفیسر صادق لازم کر رہے تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ناصریہ میوزیم کا دورہ الکفیل میوزیم سیکشن کے علمی اور سفری پروگرام کا حصہ ہے جس میں اس میوزیم سمیت ملک کے دیگر بڑے اور فعال عجائب گھر بھی شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میوزیم کے ڈائریکٹر سجاد عبدالحسن نے ہمارا استقبال کیا اور ان کے ہمراہ ہم نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران ہمیں میوزیم کی اہم سرگرمیوں اور ورک میکنزم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ہم نے میوزیم کے انتظام سے متعلق تمام امور پر باہمی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے قیام اور فریقین کے درمیان تجربات کے تبادلے پر بات چیت بھی کی۔

ناصریہ میوزیم کے ڈائریکٹر نے بھی الکفیل نیٹ ورک سے بات کعتے ہوئے کہا: "یہ دورہ ایک تاریخی دورہ ہے اور ہم اسے خاص اور اہم سمجھتے ہیں۔ ہم نے مشترکہ منصوبوں اور باہمی تعاون کے لئے کئی معاہدے کئے ہیں جو جلد ہی نافذ ہو جائیں گی اور اس میں عجائب گھروں کے درمیان معلومات اور تجربات کا تبادلہ بھی شامل ہے تاکہ ان کی کامیابی اور ان کی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: