الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بیس سالہ خاتون کی پیشاب کی نالی میں پیدائشی رکاوٹ کو ختم کرنے کے لئے اینڈوسکوپک تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بیس سالہ خاتون کی پیشاب کی نالی میں پیدائشی رکاوٹ کو ختم کرنے کے لئے اینڈوسکوپک تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
یورولوجی اور وینیرولوجی کے ماہر، ڈاکٹر ریاض راشد آل تومہ نے کہا کہ " خدا کے فضل و کرم سے آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ ہم نے خاتون کی پیشاب کی نالی میں پیدائشی رکاوٹ کو ختم کرنے کے لئے پیری سکوپ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً دو گھنٹے میں کامیاب آپریشن کیا ہے۔"

انھوں نے کہا کہ "یہ آپریشن ایک جدید آپریشن ہے اور اس کے لیے ایک تجربہ کار میڈیکل کیڈر کی ضرورت تھی اورالکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں دستیاب جدید ٹیکنالوجیز اور تجربہ کار اور ماہر طبی عملہ ایسے جدید اور مشکل آپریشنز کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
انھوں نے تصدیق کی کہ "آپریشن کے بعد مریضہ کی طبی حالت مستحکم تھی ۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: