روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی الجود کمپنی فار ماڈرن انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر ٹیکنالوجی عراق میں زراعت کے ترقی اور بہتری کے لئے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی کی مصنوعات نے عراق میں زرعی شعبے کی مدد کرنے اور کسان کو مسائل کے کامیاب حل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مٹی کے مسائل کو حل کرنے کی اپنی موثر صلاحیت کو بھی ثابت کیا ہے اوران مصنوعات میں (نائٹروسول 335) ایک موثر کمپوزیشن ہے۔
خیر الجود کمپنی کے ڈائریکٹر انجینئر میثم البہدلی نے کہا، "سلینٹی پروسیسر (نائٹروسول 335) مٹی کی نمکیات کے علاج کا بہترین طریقہ ہے،اس میں موجود نائٹروجن اورکیلشیم پودوں اور مٹی کے لیے یکساں طور پر اہم اور مفید ہیں۔
انھوں نے کہا: " (نائٹروسول 335) پودوں سے زہریلے سوڈیم اور کلورین کو خارج کرنے کا کام کرتا ہے جس سے پودوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے، ٹاکسک آئنز کی تشکیل کو روکتا ہے، اور مٹی کے پی ایچ کو کم کرتا ہے اور اسے ایک بہترین کھاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔"
انھوں نے وضاحت کی: "(نائٹروسول 355) کی خصوصیات یہ ہیں:
1- مٹی کی نمکینیت کے مسائل کا بہترین علاج ہے۔
2- پودے کوکیلشیم فراہم کرکے مٹی کی خصوصیات کو بہتر بناتا ہے۔
3- یہ مٹی کو سوڈیم اور کلورین جو پودوں کے لیے زہریلے ہوتے ہیں، سے بے اثر اور صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، نیز پودوں کی جڑوں پر آسموٹک دباؤ کو بڑھا کر ان کے اندر دو عناصر کو پودوں میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔
4- یہ مٹی میں ٹاکسک آئنز کی تشکیل کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
5- یہ ایک مخصوص انداز میں پودوں کی سرگرمی کو بڑھاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں ہر سال مٹی میں نمکیات کے اضافے کے سبب زرعی اراضی کا رقبہ کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس لیے اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کے لیے (Nitrosol 335) ایک اہم پراڈکٹ ہے۔