روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹرانسپورٹ کے شعبہ نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے طے شدہ طریقہ کار پر عمل شروع کر دیا ہے۔

چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پوری دنیا سے آنے والے زائرین کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ اربعین پر اٹھارہ ملین سے زیادہ لوگ کربلا آئے تھے اور اس مرتبہ محدود اندازوں کے مطابق یہ تعداد بیس ملین سے تجاوز کر جائے گی لہٰذا اس تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹرانسپورٹ کے شعبہ نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متعلقہ شعبہ، متعلقہ حکومتی وزارتوں اور سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے خاص لائحہ عمل اور طریقہ کار طے کیا ہے جس کے تحت انتہائی بڑی تعداد میں مختلف طرح کی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے کہ جن کے ذریعے زائرین باآسانی اربعین کی زیارت کر کے اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے۔
اس سلسلہ میں طے پائے جانے والے طریقہ کار کے مطابق ابھی سے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹرانسپورٹ کے شعبے نے عمل شروع کر دیا ہے اور ہزاروں گاڑیوں کو اس مقصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور آئندہ دنوں میں ان گاڑیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: