الکفیل ہسپتال: ریڑھ کی ہڈی یااعصابی نظام میں مسائل سے دوچار مریضوں کے علاج اور آپریشن میں مسلسل کامیابیاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال میں اعصابی نظام کی سرجری میں ماہر میڈیکل ٹیم نے ریڑھ کی ہڈی یااعصابی نظام میں مسائل سے دوچار مریضوں کے علاج اور آپریشن میں اپنی مسلسل کامیابیوں کی تصدیق کی ہے۔

میڈیکل ٹیم نے اپنی اس کامیابی میں نئی طبی ٹیکنالوجیز اور آلات کو اہم ترین عوامل قرار دیا ہے۔

الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر خالد سراج نے کہا، "ہم نے کربلا اور دیگر علاقوں کے مریضوں کے علاج اور سرجریز میں پے درپے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہماری میڈیکل ٹیم ریڑھ کی ہڈی اور دماغ کی سرجری سے متعلق بیماریوں اور پیچیدگیوں کے علاج میں پیشہ ورانہ مہارت اور اختصاص کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ اور تجربہ کار ہے۔

انھوں نے کہا: "اینستھیزیا کے عملے اور سرجنوں کے معاونین، طبی اور نرسنگ اسٹاف کی قابلیت و مہارت کی مہارتوں کے علاوہ، ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور ٹیکنالوجیز ہماری کامیابی کے اہم ترین عوامل میں ہیں۔"

انہوں نےمزید کہا: سرجریز میں استعمال ہونے والے طبی آلات معروف غیر ملکی کمپنیاں تیار کرتے ہیں جو مریضوں کے علاج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: