قرآن مرکز کی جانب سے مقام امام مہدی علیہ السلام پر درس قرآن کی محافل کا سلسلہ جاری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے شعبہ مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے سربراہ الحاج عدنان نعمة الضعيف کے تعاون سے مقام امام مہدی علیہ السلام پر درس قرآن کی محافل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ان محافل میں شیخ علی الراویؒ کی زیر نگرانی چار ماہ میں قرآن کریم مکمل کیا جاتا ہے اور اس حکیمانہ کتاب کی آیات، تجوید کے احکام، عام طور پر کی جانے والی غلطیوں اور شرکاء کی قرات کی اصلاح پر بحث کی جاتی ہے۔

نیز ہر روز مغرب اور عشاء کی نماز کے بعد منعقد ہونے والی ان مجالس میں آیات اور احادیث اہل بیت (ع) سے اخذ کردہ قرآنی تصورات پر علمی و فکری دروس بھی دیئے جاتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز ہمیشہ سے کربلا شہر اور عراق کے متعدد گورنریٹس میں قرآنی پروگرام اور تربیتی کورسز کے انعقاد میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ مرکزروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم ترین شعبہ جات میں سے ایک ہے جس کا مقصد قرآنی علوم و تعلیمات کو فروغ دینا اور قرآن کریم اور اس کے علوم کے تمام شعبوں میں ایک متحرک قرآنی کمیونٹی کی تیاری میں مدد کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: