قرآن مرکز کی جانب سے پیش کردہ فکری دروس میں اہم سماجی مسائل پر لیکچرز کز انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے زیر اہتمام قرآن کریم اور سنت نبوی میں غور و فکر کے پروگرام کے ضمن میں خصوصی لیکچرز پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس پروگرام کے چوتھے روز قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے پروفیسر سید رشید الحسینی نے ایک اہم سماجی رجحان (خاندانی فکری سلامتی: ہم آہنگی اور اسکے اسباب) کے عنوان سے لیکچر دیا۔

الحسینی نے قرآنی آیات کی روشنی میں ازدواجی تعلقات اور خاندانی امور کی تنظیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمان خاندان کی ناکامی کی وجہ حقوق و فرائض سے آگاہی کا فقدان ہے۔ آج عدالتیں ایسی شکایات کا مشاہدہ کر رہی ہیں جو ظاہر کرتی ہیں کہ جوڑے اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام رہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے حقوق اور فرائض سے ناواقف ہیں۔
.
انھوں نے مزید کہا کہ آج عراقی خاندانوں کو مختلف بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں خاندان کے تصور کو مختلف انداز میںپیش کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں کی کوششیں اور اقتصادی اور سماجی عوامل سرفہرست ہیں۔

اس نے اپنے لیکچر کا اختتام خاندان کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لئے درج ذیل تجاویز کے ساتھ کیا:

- خاندان کو برقرار رکھنے کے لیے والدین کے درمیان کامل ہم آہنگی۔
- والدین اور بچوں کے درمیان جذباتی تعلق۔
- والدین کو اپنے بچوں کے لیے ایک اچھا رول ماڈل ہونا چاہیے۔
- حکومتی اداروں اور میڈیا کا مسلم خاندانی نظام کو برقرار رکھنا ایک اہم مشن ہونا چاہیئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: