قرآن مرکز کی جانب سے ہفتہ وار تعلیم القرآن پروگرام کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن مرکز نے السّادة الخَدَم ڈویژن کے تعاون سے ایک تعلیم القرآن پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ ہفتہ وار پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مطہر میں کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد زائرین کرام کو قرآن پاک کو درست پڑھنے اور صحیح تلاوت کرنے کی تعلیم دینا ہے۔
تعلیم القرآن پروگرام سپر وائزر اور تلاوت یونٹ کے سربراہ پروفیسرعلاء الدین حمود الحمیری نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا، پیغمبر اکرم (ص) کا فرمان مبارک ہے : ( آپ میں بہترین وہ ہیں جو قرآن سیکھتے اور سکھاتے ہیں)، ہم اس حدیث مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے قرآنی ثقافت کو پھیلانے اور کلام الہی کو صیح پڑھنے کا طریقہ سیکھانے کے لئے کوشاں ہیں اور تعلیم القرآن پروگرام کا انعقاد انہی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
پروگرام کے دوران تلاوت اورتجوید کے بارے میں تعلیمی لیکچر بھی دیا جاتا ہے اور مولا ابا الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کو صحیح پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: