قرآن مرکز کی جانب سے 420 طالبات کی میزبانی کرتے ہوئے ایک دن میں 32 قرآنی کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے جمعہ کے روز مختلف عمر کی 420 طالبات کی میزبانی کی۔ ان طالبات کے لئے تلاوت، حفظ اور تفسیر کے شعبے میں مختلف عنوانات کے ساتھ 32 مختلف قرآنی کورسز کا انعقاد کیا گیا تھا۔

قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ سيّدة منار الجبوري نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ مرکز نے جمعہ کے روز اسکولوں کی 420 طالبات کی میزبانی کرتے ہوئے متعدد قرآن کورسز کا انعقاد کیا تاکہ قرآنی ثقافت کے فروغ اور طالبات میں قراان فہمی اور قرآنی تعلیمات کے فروغ میں کردار ادا کیا جا سکے۔

انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "حفظ اور تلاوت کے احکام کے یہ کورسز، جن کی تعداد 32 ہے، تین شفٹوں میں صبح 8:00 بجے سے شام 4:30 بجے تک جاری رہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: