شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے مقابلہ (الدر فاطمیہ) کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر خواتین کے لیے اپنے پہلے سالانہ مقابلے (الدر فاطمیہ) کے آغاز کا اعلان کیا۔

اس مقابلے کا مقصد خواتین کی شاعرانہ صلاحیتوں کو دریافت کرنا اور جگر گوشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مظلومیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم ہستی سے تعلق اور محبت کو بیان کرنا ہے۔

مقابلے کی شرائط:

- نظم شاعرانہ وزن اور شاعری کےاصولوں کے مطابق ہو۔
- نظم میں اشعار کی کم سے کم تعداد 10 ہونی چاہیے۔
- نظمیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 9/21/1400 ہے۔
- تمام نظمیں درج ذیل ٹیلیگرام آئی ڈی کے ذریعے بھیجے جائیں: @khitabamedia
ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تمام نظموں کا جائزہ لے گی اور ان کا انتخاب معیار کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اس مقابلے میں صرف ایک فاتح کا انتخاب کیا جائے گا ، جس کے نام کا اعلان شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت (دوسری روایت ) پر کیا جائے گا۔ اس مقابلے کی فاتح کو 150,000 دینار کا نقد انعام بھی دیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: